پشاور (عکس آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عزت اور پارٹی کے اتحاد کے لیے خاموش ہوں۔پارٹی معاملات پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کچھ چیزیں ایسی ہو رہی ہیں جن پر چپ رہوں تو بہتر ہے۔
شہریار آفریدی نے بتایا کہ جس کرب سے گزر رہا ہوں بتا نہیں سکتا مگر پارٹی کے ضابطہ اخلاق کو اپنانا چاہیے، کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر خاموش رہے تو وہ کرمنل خاموشی کہلائی گی۔
انہوں نے کہا کہ صحیح وقت آنے کا انتظار کر رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے ملنے کا ہے، 24 مئی کو بھی مجھے ملنے نہیں دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بہت ہو گیا، اگر ہم مخلص ہیں تو ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنانی ہے۔