اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ

بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا فیض احمد فیض کو خراج عقیدت

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ سٹار عامر خان کی فلم دنگل سے کیریئر کا آغاز کرنے والی بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عظیم شاعر فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فاطمہ ثنا شیخ نے ساڑی میں ملبوس اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے فیض احمد فیض کی غزل کا مطلع تحریر کیا۔ فاطمہ ثنا شیخ نے فیض کی غزل کا یہ شعر تحریر کیا۔ کب ٹھہرے گا درد اے دل کب رات بسر ہوگی‘ سنتے تھے وہ آئیں گے سنتے تھے سحر ہوگی۔

سوشل میڈیا میں فاطمہ ثناءشیخ کی اس پوسٹ کو بھارتی اور پاکستانی فالورز کی طرف سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں