قصور (عکس آن لائن):ماہرین زراعت پنجاب نے ترشادہ پھلوں کے باغبانوں کو پھل کی اچھی پیداوار کے حصول کیلئے باغات میں کھادوں کے مناسب اور متناسب استعمال کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترشادہ پھلوں کی اچھی پیداوار کیلئے کھادوں کا استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ غذائی عناصرکی کمی بیشی ترشادہ پھلوں کی صحت نشوونماپیداوار اور معیارپر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پودے کو جن غذائی اجزا کی ضرورت ہوتی ہے ان میں نائٹروجن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائٹروجن کھاد پودے کی بڑھوتری اور اس کی نشوونما میں بھرپور معاونت فراہم کرتی ہے۔علاوہ ازیں نائٹروجنی کھاد کا استعمال ترشادہ پھلوں کے پودوں میں کلوروفل بنانے میں بھی معاونت کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پھول اور پھل کے بننے پھل کی بڑھوتری اور اسکے معیار کیلئے نائٹروجنی کھادکا بروقت استعمال ضروری ہے۔