فیصل آباد (عکس آن لائن) جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے زرعی ماہرین نے باغبانوں کو مختلف پھلوں کے باغات لگانے
سے قبل شروع کے چند سال تک جنتر کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ نئے لگائے جانیوالے باغات
میں شروع کے چند سال میں جنتر کاشت کرنے سے پودوں پر گرمی کا اثر کم پڑتاہے اسلیے پودوں کی افزائش نسل بہتر ہوتی ہے.
اورانہیں شدید گرمی سے نقصان پہنچنے کااحتمال بھی کم سے کم ہو جاتاہے۔باغبانوں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا ،
کہ باغبانوں کو نرسری سے پودے خریدتے وقت جھاڑی دار پودوں کا چناؤ کرناچاہیے۔
انہوں نے کہاکہ گرمیوں کے موسم میں پھلدار پودوں کے تنوں کو نیلاتھوتھا اور چونے کا محلول ملا کر سفیدی کرنے سے
گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھاجاسکتاہے کیونکہ اس طرح تنے کا چھلکا پھٹنے سے محفوظ رہتاہے ۔
انہوں نے کہاکہ باغات کے ارد گرد باڑ کے طور پر لگائے ہوئے اونچے درختوں کی گھنی ہوا توڑ باڑیں بھی پودوں اور پھل کو
گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھتی ہیں اسلئے ان ہوا توڑ باڑوں کی کانٹ چھانٹ نہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ نئے لگائے گئے پودے گرمی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اسلئے ان پودوں پر سرکنڈے،
پرالی یا ٹاٹ وغیرہ سے سایہ کریں۔انہوں نے کہاکہ موسم گرما میں زیادہ ہل چلانے اور گوڈیاں کرنے سے زمینی درجہ حرارت
ناموافق حد تک بڑھ جاتا ہے جو کہ پودوں کیلئے نقصان کا باعث بنتا ہے۔