باغبانوں

باغبانوں کو ترشاوہ پھلوں کی اوسط پیداوار میں اضافہ کیلئے مثر نظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن):پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کے باغات کارقبہ 5لاکھ ایکڑ سے تجاوز کرگیا ہے اور اوسط پیداوار 4.5 ٹن فی ایکڑ تک پہنچ گئی ہے لیکن اس میں بھرپور اضافہ کی گنجائش موجود ہے لہذا باغبانوں کو ترشاوہ باغات کی پیداوار میں اضافہ کیلئے مثر نظام آبپاشی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے۔جامعہ زرعیہ فیصل ٓباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ ترشاوہ پھلوں کی خاطرخوا نشو ونما میں پانی انتہائی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ پودوں میں خوراک جڑوں سے پتوں اور دیگر حصوں تک پانی کے ذریعے ہی رسائی پاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ پانی پودوں میں ضیائی تالیف کالازمی جزو ہونے کے علاوہ عمل تبخیر سے پودوں کوبرے اثرات سے محفوظ رکھتاہے اس لئے باغات ایسے علاقوں میں لگائے جائیں.

جہاں پانی وافر مقدار میں میسر ہو تاہم ترشاوہ باغات کی کاشت کیلئے پانی کی مقدار اور وقفہ موسمی حالات، کاشتی امور، زمین کی خاصیت، پھل کی قسم اور عمر کے علاوہ پتوں کی سطح جیسے عوامل پر بھی منحصر ہے۔ انہوں نے بتایاکہ موسم گرما کے دوران جون سے اگست تک پھلدار پودوں کو 10 سے15دن کے وقفہ سے پانی دینا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں