فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت کی جانب سے باغبانوں کو آم کے باغات سے گرے ہوئے،
خراب پھل کی روزانہ اوربروقت تلفی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے
کہ باغبان باغ میں گرے ہوئے خراب پھلوں کو اکٹھا کر کے باغ سے باہر کہیں دور گہرے گڑھے میں دبا دیں .
یا صاف پکی جگہ پر تیز دھوپ میں پھیلا دیں تاکہ پھل میں موجود انڈے اور سنڈیاں اپنی نشوونما پوری کر کے زمین میں داخل نہ ہو سکیں.
وگرنہ پھل میں موجود ہر سنڈ ی اپنی پرورش مکمل کرنے کے بعد مکھی بن کر زمین سے باہر آجائے گی.
اوردوبارہ پھل پر حملہ آور ہو جائے گی۔محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ باغبان باغوں میں لگے نر مکھی کے جنسی پھندوں کا باقاعدگی
سے معائنہ جاری رکھیں اورمقررہ وقت پر میتھائل یوجینال کے کیپسول کی تبدیلی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ پھل کی مکھی کی وجہ سے آم کی برآمد کو مسائل درپیش ہیں لہٰذا پھل کی مکھی کے تدارک اور آم کے پھل
کی برآمد میں اضافہ کیلئے باغبان مربوط طریقہ انسداد اپنائیں جس سے نہ صرف ان کی اپنی آمدن میں اضافہ ہو گا .
بلکہ برآمد میں اضافہ سے ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔