ہلدی کاشت

باغات والی زمینوں میں ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے،محکمہ زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ باغات والی زمینوں میں ہلدی کاشت کرکے اضافی آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے لہذا کاشتکار اس جانب توجہ مبذول کرتے ہوئے باغات والی زمینوں میں بھی ہلدی کی کاشت کا عمل شروع کرلیں تاکہ انہیں زیادہ مالی فوائد منافع حاصل ہو سکیں۔

ترجمان نے گزشتہ روانہوں نے بتایاکہ ہلدی کی کاشت کیلئے زمین میں تین سے چار مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم و بھربھرا کرلینا چاہیے تاہم اگر روٹا ویٹر کی سہولت دستیاب ہو تو ایک دفعہ روٹا ویٹر چلا کر بیج کااگاﺅ کئی گنا بہتر بنایاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بعض کاشتکار فصل کی کاشت کے وقت بیجوں کی شرح کو مد نظر نہیں رکھتے جس کے باعث پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں