نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) بار اور عدلیہ کے وقار کا تحفظ پہلی ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے فنانس سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور رانا وسیم یوسف نے وکلاءکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی آسان اور جلد فراہمی کے لئے سینکڑوں برس پرانے عدالتی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانا ہو گا لاکھوں زیر التواءمقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کے لئے ججز کی تعداد بڑھانا ہو گی
انہوں نے کہا کہ وکلاءکو مسائل کے گرداب سے نکالنا اور ان کے حقوق کا تحفظ ہر صورت ممکن بنایا جائے گا اس موقع پر وکلاءراہنماءچوہدری محمد کامران اولکھ سردار عاصم جاوید، عمران عارف کھوکھر سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں نے کہا کہ رانا وسیم یوسف ایک پروفیشنل وکیل قائدانہ صلاحیتوں کے مالک مخلص باکردار شخصیت کے مالک ہیں اور نوشہرہ ورکاں ان کا آبائی علاقہ ہے اس لئے بھی وہ ہماری والہانہ محبت کے حقدار ہیں انشاءاللہ آج کا یہ اجتماع رانا وسیم یوسف کی فتح کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔