مہوش حیات اور احسن خان

بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے،مہوش حیات اور احسن خان کی ویڈیو وائرل

کراچی(عکس آن لائن)سیاسی میدانوں میں بھی کبھی کبھی ایسے جملے وائرل ہوتے ہیں کہ ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔کچھ عرصہ قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بارش کے حوالے سے بیان دیا تھا اس میں اس قدر الٹی اور خراب اردو بولی گئی کہ پٹھان بھی اس قسم کا لہجہ نہیں اپناتے۔

بلاول بھٹو کے بارش کے حوالے سے اس جملے کو اتنے لوگوں نے مزاحیہ انداز میں دہرایا کہ وزیراعظم عمران خان بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہے اور گزشتہ دنوں اپنے انتخاب میں بلاول کو تنقید کا نشانہ بنتے ہوئے وہی بارش والا ڈائیلاگ سنا ڈالا۔اور اب اسی ڈائیلاگ پر مہوش حیات اور احسن خان نے بھی ویڈیو بنا ڈالی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ مہوش حیات اور اداکار احسن خان کی بلاول بھٹو کے مشہور جملے بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں