خادم الحرمین الشریفین

بارش کے لیے خادم الحرمین الشریفین کی ملک بھرمیں نماز استسقاءکی ہدایت

ریاض(عکس آن لائن)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم تازہ کرنے اورباران رحمت کے حصول کے لیے جمعرات 7 جمادی الاول 114ھ کو ملک بھر میں نماز استستقاءکی ادائیگی کی تاکید کی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق شاہی دیوان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی طرف سے تاکید کی گئی ہے کہ ملک بھر میں جمعرات کے روز نماز استسقاءکا اہتمام کرتے ہوئے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کرنے کے ساتھ باران رحمت کے لیے دعائیں کی جائیں۔ توبہ واستغفار ،ذکر اذکار، نوافل کا اہتمام، رجوع اللہ اور زیادہ سے زیادہ عبادت کی جائے تاکہ اللہ کی رحمت کے نزول کے دروازے کھل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں