بابر اعظم

بابر اعظم 3 رنز کے فرق سے مسلسل دوسری سنچری بنانے میں ناکام ہوگئے

ایڈیلیڈ(عکس آن لائن)پاکستانی مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 3 رنز کے فرق سے مسلسل دوسری سنچری بنانے میں ناکام ہوگئے ۔باز بابر اعظم آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور صرف 3 رنز کے فرق سے مسلسل دوسری سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 97 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے شامل تھے لیکنوہ ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں