لاہور (عکس آن لائن)پشاور زلمی کے پال والٹر نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کھیلنا اچھا لگا ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پال والٹر نے کہا کہ یہاں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے تاہم میں لطف اندوز ہورہا ہوں۔
پال والٹر کے مطابق پلان یہی تھا کہ کنٹرول کے ساتھ بولنگ کرنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف 212 رنز اسکور کیے۔
قلندرز کے ڈوسن نے 52 گیندوں پر 104 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی، وہ موجودہ پی ایس ایل میں پہلی سنچری بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔