اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے رنز میں اضافے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہونے لگا۔انسٹاگرام پر بابر اعظم کے فالوورز کی تعداد1 ملین سے زیادہ ہوگئی جبکہ ٹوئٹر پر انکے فالوورز کی تعداد 2ملین سے زیادہ ہے۔
انسٹاگرام پر بابر اعظم نے اب تک 207 پوسٹ کی ہیں اور 44 اکائونٹس کو فالو کر رکھا ہے۔جبکہ ٹوئٹر پر انہوں نے 51 اکائونٹس کو فالو کیا ہوا ہے۔یہاں بابر اعظم نے اپنا اکائونٹ مئی2014 میں بنایا تھا۔