راولپنڈی (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں میچ کو ختم کرنا چاہیے تھا کیونکہ وہ فارم میں تھے۔زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس کی شکست پر شاہد آفریدی نے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم نے اچھا کھیلا، بابر اعظم کی اننگز بھی بہترین تھی پر انہیں میچ ختم کرنا چاہیے تھا کیونکہ وہ فارم میں تھے۔شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم ٹی20 سیریز میں مضبوط دکھائی دے گی۔
