لیڈز (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئے بیٹ بنوا لیے۔دونوں بیٹرز اپنی پسند کے بیٹ بنوانے کے لیے لیڈز سے سسیکس گئے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے اور بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے امتحان میں پورا اترنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔دونوں کرکٹرز نے بتایا کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔یاد رہے کہ اگلے ماہ سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہو گا۔