بابری مسجد

بابری مسجد۔ رام مندر معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل داخل نہیں کریں گے

لکھنو(عکس آن لائن ) بھارت میں یوپی سنی سنٹرل بورڈ نے یہاں بورڈ اراکین کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ بابری مسجد۔ رام مندر معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل داخل نہیں کرے گا۔عدالت عظمی نے 9 نومبر کو بابری مسجد۔رام مندر متنازع اراضی ملکیت معاملے میں فیصلے سناتے ہوئے متنازع زمین پر رام مندر کی تعمیر کے لئے ٹرسٹ بنانے اور مسجد کیلئے ایودھیا میں ہی کسی نمایاں مقام پر 5 ایکڑ زمین فراہم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

لکھنومیں مال اوینیو روڈ پر واقع سنی سنٹرل وقف بورڈ کے دفتر پر ہوئی میٹنگ میں بورڈ نے اپنا رخ صاف کردیا کہ وہ نظر ثانی کی اپیل داخل نہیں کرے گا لیکن عدالت کی ہدایت پر مسجد کیلئے ایودھیا میں ہی پانچ ایکڑ زمین لینے پر بورڈ نے ابھی اپنا رخ صاف نہیں کیا ہے ۔فیصلے کے فورا بعد ہی بورڈ کے چیئر مین ظفر فاروقی نے کہا تھا کہ بورڈ اس ضمن میں نظر ثانی کی اپیل داخل نہیں کرے گا لیکن انہوں نے کہا تھا کہ اس کا حتمی فیصلہ بورڈ کی میٹنگ میں ہوگا آج بورڈ نے اس بات پر مہر ثبت کردی کہ وہ نظر ثانی کی اپیل داخل نہیں کرے گا۔

میٹنگ میں شامل ایک رکن کے مطابق میٹنگ میں عدالت کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل داخل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ زمین لینے کے سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں