فردوس عاشق

بابا گرونانک یونیورسٹی سکھ برادری سے ایک اور وعدے کی تکمیل،فردوس عاشق

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بابا گرونانک یونیورسٹی سکھ برادری سے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد کا اقدام سکھ برادری سے عمران خان کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے،کرتارپور راہداری کی صورت میں بین المذاہب ہم آہنگی کا جو بیج انہوں نے بویا ہے وہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ہم آہنگی اور رواداری کا سایہ دار شجر بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں