واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو منگل کے روز وائٹ ہائوس میں آنے کی دعوت دی تاکہ یوکرین کی فوری ضروریات پر بات چیت کی جا سکے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی ترجمان کیرین جین پیئر نے پیر کوایک بیان میں کہا کہ دونوں صدور روسی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کی فوری ضروریات اور اس نازک لمحے میں امریکی حمایت جاری رکھنے کی اہم اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات ایک نازک لمحے پر ہورہی ہے، کیونکہ روس بھاری میزائلوں اور ڈرونز سے یوکرین کے خلاف مہم تیز کررہا ہے۔