جو بائیڈن

بائیڈن صدارتی طیارے کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی طیارے ایئرفورس ون کی سیڑھیوں پر کئی بار لڑکھڑا گئے، اٹھہتر برس کے بائیڈن اٹلانٹا جانے کے لیے طیارے میں سوار ہو رہے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پہلی بار لڑکھڑا کر جو بائیڈن ریلنگ پکڑ کر سنبھلے، لیکن پھر دو مرتبہ اور لڑکھڑائے۔تیسری بار گھٹنوں کے بل گر پڑے۔ اٹھ کر سیلوٹ کرکے طیارے کے اندر چلے گئے،وائٹ ہاوس نے صدر بائیڈن کو سو فیصد فِٹ قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں