مریم اورنگزیب

ای سی ایل سے نام نکلوانے کےعمل کی غیر یقینی نے ڈاکٹروں کیلئے مشکلات پیدا کردی، مریم اورنگزیب

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے کے عمل کی غیر یقینی نے ڈاکٹروں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں، ڈاکٹرز کے لئے مشکلات بڑھ رہی ہیں کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لئے مزید سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دیں یا نہ دیں۔

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق بیا ن میں ا نہوں نے کہا محمد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے عمل میں ان کی جان کے لئے خطرات مزید بڑھ رہے ہیں،

سٹیرائڈز کی بار بار کی ہائی ڈوز محمد نواز شریف کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، وقت ضائع ہوتا رہا تو محمد نواز شریف کی صحت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، اسٹیرائڈز ہائی ڈوز کے منفی اثرات محمد نواز شریف کے دیگر عوارض کو پیچیدہ بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں