عمرایوب

ای اینڈ پی کا شعبہ تیل و گیس کی سپلائی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، عمرایوب

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر توانائی عمرایوب نے کہا کہ تلاش اور پیداور (ای اینڈ پی )کا شعبہ تیل و گیس کی سپلائی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، موجودہ حکومت نے مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کو بڑھانے پر کام شروع کیا ہے، ہم نے حکومت سنبھالتے ہی تیل و گیس کے بلاکس نیلام کئے، اس سال آئل و گیس کے بیس بلاکس نیلام کئے گئے، نئے آف شور آئل و گیس کے بلاکس پر کام کیا جا رہا ہے، تلاش اور پیداوارکے شعبہ کی ترقی سے ملک میں وسیع کاروباری و سرمایہ کاری آئے گی،ہم نے پٹرولیم سیکٹر میں کاروبار میں آسانی کے عوامل متعارف کروائے تاکہ شعبہ ترقی کرے۔

جمعرات کو آئل و گیس کی تلاش اور پیداواری کمپنیوں کے سی۔ ای۔ اوز اور مینجنگ ڈائریکٹرز کے وفد نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات کی، ملاقات میں تیل و گیس کی دریافتوں و پیداوار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، تیل و گیس کمپنیوں نے ای اینڈ پی کے سیکٹر میں کئے جانے والے حکومتی اقدامات کو سراہا اور شعبے کی ترقی کیلئے شکریہ ادا کیا ، عمرایوب نے کہا کہ ای اینڈ پی کا شعبہ تیل و گیس کی سپلائی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، موجودہ حکومت نے مقامی سطح پر تیل و گیس کی پیداوار کو بڑھانے پر کام شروع کیا ہے، ہم نے حکومت سنبھالتے ہی تیل و گیس کے بلاکس نیلام کئے، اس سال آئل و گیس کے بیس بلاکس نیلام کئے گئے، نئے آف شور آئل و گیس کے بلاکس پر کام کیا جا رہا ہے، تلاش اور پیداوار( ای آینڈ پی) کا شعبہ کی ترقی سے ملک میں وسیع کاروباری و سرمایہ کاری آئے گی،ہم نے پٹرولیم سیکٹر میں کاروبار میں آسانی کے عوامل متعارف کروائے تاکہ شعبہ ترقی کرے

اپنا تبصرہ بھیجیں