اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ زارا نور عباس نے کہا کہ ایک ہی پراجیکٹ میں فیملی کے ساتھ کام کرنا زیادہ مشکل ہے ۔
انہوں نے نئے ڈرامہ سیریل ’’زیبائش‘‘ بارے بات کرتے ہوئے کہا،
کہ جب ان کی خالہ بشری انصاری اس ڈرامے کو لکھ رہی تھیں ،
تو انہوں نے انہیں اس ڈرامے نوشین کا کردار کرنے کے لئے پیشکش کرتے ہوئے کہا،
کہ تمہیں لازمی اس کردار کو کرنا ہوگا۔
انہوں نے بتایاکہ ایک ہی ڈرامے میں فیملی کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں بلکہ زیادہ چیلجنگ ہوتا ہے۔
اداکارہ اس ڈرامے میں اپنی والدہ اسماء عباس ،خالہ بشری انصاری
اور شوہر اسد صدیقی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔