ڈالر

ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر164روپے کی سطح سے گھٹ کر163روپے کی سطح پر آ گئی

کراچی (عکس آ ن لائن)مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا جبکہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر164روپے کی سطح سے گھٹ کر163روپے کی سطح پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید1263.80روپے سے کم ہو کر163.70روپے اور قیمت فروخت164.10روپے سے کم ہو کر164روپے پر آ گئی.

جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 50پیسے اور1روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 192روپے سے بڑھ کر192.30روپے اور قیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر194.30روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211روپے سے بڑھ کر212روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر214روپے پر جا پہنچی ۔ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر55پیسے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 70پیسے سستا ہوا جبکہ زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں1روپے کا اضافہ ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں