فردوس عاشق اعوان

ایک کھلاڑی سب پربھاری،عمران خان نے سینٹ میں رنگبازوں اورشوبازوں کاجنازہ نکال دیا،فردوس عاشق اعوان

ہیڈمرالہ(نمائندہ عکس آن لائن)معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ایک کھلاڑی سب پربھاری،عمران خان نے سینٹ میں رنگبازوں اورشوبازوں کاجنازہ نکال دیاجس کوعوام نے خوداپنی آنکھوں سے دیکھا،باپ کے بل بوتے پرجعلی راجکماری اورنااہل ملکہ کوکیاپتاکہ دیہاتوں میں رہنے والے کس قدرمحنت مشقت کرتے ہیں دیہاتوں سے شہروں میں جاکرتعلیم حاصل کرنے والے نوجوان تعلیم مکمل ہونے پرڈگریاں پکڑے نوکریوں کے لئے دھکے کھاتے ہیں

ان خیالات کااظہارمعاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان میں ہیڈمرالہ کے نواحی علاقہ موضع رہنگ کھوکھراں میں سوئی گیس فراہمی کی افتتاخی تقریب سے خطاب کے دوران کیاان کاکہناتھاکہ وزیراعظم کے باہمت پروگرام سے بزرگ شہریوں کاماہانہ وظیفہ مل رہاہے جس سے وہ کسی پراب بوجھ نہیں رہے پی ٹی آئی حکومت تعلیم عام کرنے کے لئے کوشاں ہے،نئی یونیورسٹیزاورفنی تعلیم کے اداروں کاقیام عمل میں لایاجارہاہے،کسانوں کے مسائل حل کرنے،سستی بجلی اوررعائتی داموں کھادیں فراہم کی جارہی ہیں۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کامزیدکہناتھاکہ حلقہ کی عوام کوبخوبی علم ہے کہ ’’ڈاکٹرجتھے جائے گی۔

اوتھے گیس آئے گی،میرے حلقہ کی خواتین کابنیادی حق ہے کہ انکی لکڑیوں اوردھویں سے جان چھڑائی جائے اورگھرگھرسوئی گیس پہنچائی جائے،تقریب کے دوران کارکنوں کی جانب سے رہنماپاکستان مسلم لیگ(ن)میاں لطیف کے بیان پرمودی کاجویارہے غدارہے کے نعرے لگائے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں