علیمہ خان

ایک کمشنر نہیں بہت سے لوگوں نے ہمیں بتایا اندر نتائج کیسے تبدیل کیے گے، علیمہ خان

راولپنڈی ( عکس آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ایک کمشنر نہیں بہت سے لوگوں نے ہمیں بتایا اندر نتائج کیسے تبدیل کیے گئے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن ڈے پر تاریخی دھاندلی کی گئی، 8 فروری کی رات کو مدر آف پوسٹ پول دھاندلی کی گئی۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل سگنل بند کیے گئے، ووٹر دربدر پولنگ اسٹیشنز پر پھرتے رہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کرمنل لوگوں کے سارے کیس ختم کردیے گئے، پہلے پری پول دھاندلی کی گئی۔۔

انہوں نے کہا کہ لوگ منہ کھولنے سے ڈرتے ہیں انہیں خدشہ ہے ان کے ساتھ کچھ نہ ہو جائے، کمشنر راولپنڈی نے جو کچھ کہا ثبوت کے بغیر کچھ نہیں کہا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے لوگوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کیا جائے، پاکستان کا دنیا کے سامنے تماشا بن گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں