تریپتی

ایک پْراعتماد عورت سے زیادہ کچھ بھی خوبصورت نہیں، ترپتی دیمری

ممبئی (گلف آن لائن)گزشتہ برس دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلم اینیمل میں زویا کا کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل ترپتی دیمری نے کہا ہے کہ ایک پْراعتماد عورت سے زیادہ کچھ بھی خوبصورت نہیں۔

دلی سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ اداکارہ فیشن ڈیزائنر شنتنو اینڈ نکھیل کے جاری لیکمی فیشن ویک میں شو اسٹوپر بنی۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہیں کہ وہ فیشن ڈیزائنر شنتنو اینڈ نکھیل کے لیے ریمپ پر واک کریں۔

یاد رہے کہ فیشن ڈیزائنر شنتنو اینڈ نکھیل کی حالیہ کلیکشن کی نمائش جاری ہے جہاں فیشن گالہ کے چوتھے روز ترپتی دیمری نے اسٹیج پر واک کیا۔

شو کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران 2017 کی کامیڈی فلم پوسٹر بوائے سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ترپتی کا کہنا تھا کہ شنتنو اینڈ نکھیل برادرز کے ساتھ اشتراک عمل کرنا نہایت شاندار تجربہ ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کسی پْرعزم اور پْراعتماد عورت سے زیادہ کوئی چیز خوبصورت نہیں ہوتی اور یہاں اس فیشن ڈیزائنر ادارے میں یہی کیا جاتا ہے، میں یہاں جو زیب تن کرتی ہوں اس سے خود کو کافی پْراعتماد پاتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں