کراچی(نمائندہ عکس)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ ایک پارٹی کا ایڈمنسٹریٹر ہٹا کر دوسری پارٹی کا لگایا جا رہا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو برطرف کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن روکنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم چاہ رہی ہے کہ پی پی جو لوٹ رہی ہے اس میں سے کچھ مل جائے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہاکہ 2009 سے 2015 تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے گئے، ایم کیو ایم اس وقت پیپلز پارٹی کی اتحادی تھی۔