احمد شہزاد

ایک سیزن کی پرفارمنس پر کسی کو سلیکٹ کرنا مناسب نہیں، احمد شہزاد

کراچی(عکس آن لائن)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے بازاحمد شہزاد نے کہا ہے کہ ایک سیزن کی پرفارمنس پر کسی کو سلیکٹ کرنا مناسب نہیں ہے۔نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز پر ہے کہ وہ سلیکٹ کرتے ہیں یا نہیں، میری اپنی فٹنس اور کھیل پر توجہ ہے، آسٹریلیا میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا، ایک سیزن کی پرفارمنس پر کسی کو سلیکٹ کرنا مناسب نہیں۔

دریں اثنا ٹیسٹ فاسٹ بولرعمر گل نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے مینٹور کھلاڑی کی آفر ہوئی تھی، میں ایک سے دو سال اپنی کرکٹ انجوائے کرنا چاہتا ہوں، مجھے آئیڈیا نہیں کہ این سی اے میں کیسے کام ہو رہا ہو، وسیم اکرم نے جو کہا انہوں نے کچھ دیکھ کر کہا ہوگا۔

عمر گل نے کہا کہ قومی ٹیم میں اس وقت نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، آسٹریلیا میں بال بانس ہوتا ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو فٹ ورک کا مسئلہ ہے، بلے بازوں کی بیک فٹ موومنٹ کم ہے، بولرز کی بھی لائن لینتھ کا مسئلہ ہے، مجھے نہیں لگتا سری لنکا کیخلاف کھیلنے کی خواہش پوری ہوگی، دل تو سب کا چاہتا ہے لیکن ایسا ممکن نہیں لگ رہا۔فاسٹ بولرعثمان خان شنواری کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ نے بہترین اننگز کھیلی، ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلیے جب بھی کال آئے گی میں تیار ہوں، قائداعظم ٹرافی ہماری درس گاہ ہے، یہاں سے ہم سیکھتے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف ہماری بولنگ اگر لائن پر ہوتی تو رزلٹ کچھ مختلف ہوتا، محمد عباس بہترین بولر ہیں، انھیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں