لاہور(عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایک سال میں وہ کام کیا جو سابق حکومتیں کئی سال میں نہ کرسکیں، ماضی میں ون مین شو تھا، فیصلے بغیرمشاورت کے کیے جاتے تھے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور نے ملاقات کی، راجہ بشارت نے محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی کارکردگی سے متعلو رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو پیش کی۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ایک سال میں وہ کام کیا جو سابق حکومتیں کئی سال نہ کرسکیں، پنجاب اسمبلی نے پہلے سال ریکارڈ قانون سازی کی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے ایک سال میں انتہائی اہمیت کے 19 بل منظور کیے، تقریبا 32 اہم بل تیاری کے مراحل میں ہیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کا نئی ویب سائٹ کا اجرا خوش آئند ہے، ماضی میں ون مین شو تھا، فیصلے بغیر مشاورت کے کیے جاتے تھے۔