اسلام آباد (عکس آن لائن) معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو چاہنے کا رشتہ سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے سونیا نے کہا کہ جب آپ کو لگے کہ کوئی تو ہے جو آپ کے ساتھ کھڑا ہے تو بہت اچھا لگتا ہے کیونکہ میرے نزدیک کسی بھی رشتے میں دولت سے کہیں زیادہ وفاداری اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
سونیا حسین نے مزید بتایا کہ میں کلاسیکل ڈانس کر لیتی ہوں جبکہ بیلے ڈانس سیکھا ہے۔ واضع رہے کہ سونیا حیسن نے اپنی جاندار اداکاری سے پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں بہت کم وقت میں ملک گیر شہرت حاصل کی ہے۔