پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

ایک درسگاہ کا بنیادی مقصد ہی جدید ریسرچ کو فروغ دینا ہوتا ہے’پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

لاہور ( عکس آن لائن) نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ارفا کریم ٹاور میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر، پروفیسر اطہر مسعود، پروفیسر ڈاکٹر سلمان عزیز لودھی، شاہد جاوید برکی انسٹی ٹیوٹ سے ڈاکٹر شاہد نجم، رحمت اللہ، پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین، وائس چانسلر ٹیکنالوجی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عدنان نور میاں، دیگر افسران اور مختلف تعلیمی درسگاہوں کے طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ایک درسگاہ کا بنیادی مقصد ہی جدید ریسرچ کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ پوری دنیا جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آرٹیفشل انٹیلی جنس کے نظام کو متعارف کروایا گیا ہے۔

ہمیں اپنے روزمرہ زندگی کے امور میں جدت کا استعمال کرنا چاہئے۔ دنیا کی کوئی بھی طاقتور اکانومی آج تک جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی نہیں پا سکی۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ہمیں پاکستان کے مسائل اور ان کے حل کا پتہ ہے۔ پاکستان میں ایوی ڈینس بیسڈ پالیسیاں ہونی چاہئیں۔

ہمیں ٹیکنالوجی خریدنے کرنے کی بجائے خود بنانی چاہئے۔ پاکستان میں گاڑیاں بن نہیں رہیں بلکہ اسیمبلنگ ہو رہی ہے۔پاکستان میں بد قسمتی سے ایک بھی بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ نہیں ہے۔ نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ نظام کی بہتری کیلئے تبدیلی لانے کیلئے رسک لینا پڑتا ہے۔

صحت کے نظام میں بہتری کیلئے بھی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جا سکتی ہے۔ اللہ پاک ہمیں پاکستان کی حقیقی معنوں میں خدمت کی توفیق عطاء فرمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں