لندن (عکس آن لائن )برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی سوانح عمری اسپیئر میں لکھا ہے کہ ان کے والد چارلس نے جو اب بادشاہ بن چکے ہیں، ایک موقع پر انہیں کہا کہ انہیں لگتا ہے وہ ان کے حقیقی والد نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہیری نے کتاب میں لکھا کہ اس سے پہلے انہوں نے والد سے کہا تھا کہ وہ کمیلا سے شادی نہ کریں، وہ بری سوتیلی ماں ہوسکتی ہیں۔
کمیلا اب کوئین کونسورٹ ہیں۔برطانوی شہزادہ نے اپنی کتاب میں یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ پیرس میں اسی سرنگ سے گزرے تھے جہاں ان کی والدہ کی موت ہوئی تھی۔شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر 10 جنوری کو شائع ہورہی ہے، کتاب کے مختلف اقتباسات سے حیران کن انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔