برف باری

ایک بار پھر برف باری اور بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع

کوئٹہ(عکس آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شمالی و جنوبی علاقوں میں ایک بار پھر برف باری اور بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع‘ جس سے روز مرہ زندگی متاثر ‘کان مہترزئی کے مقام پر 7دن گزرنے کے باوجود مکمل روڈ بحال کیاگیا اور نہ ہی قریب گاؤں کے راستے کھول دئیے ہیں کوئٹہ میں گیس اور بجلی کا بحران بدستور جاری ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش رہے ‘

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ ‘خانوزئی‘ زیارت‘ پشین ‘مستونگ‘قلات‘قلعہ عبداللہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور برف باری کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے خانوزئی اور دیگر علاقوں میں برف باری ہونے کے بعد زندگی ایک بار پھر مفلوج ہو کررہ گئی ہے کیونکہ اس سے قبل جو برفباری ہوئی تھی اس حوالے سے بھی حکومت و پی ڈی ایم اے نے قومی شاہراہوں کو مکمل طور پر بحال کیا گیا اور نہ ہی قریب علاقوں کی شاہراہیں صاف کردئیے روڈ بند ہونے کی وجہ سے آنے جانیوالی ٹریفک کے ساتھ قریب علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہے اور خدشہ ہے کہ اس بار اگر ریکارڈ برف باری ہوئی تو شاہراہیں مکمل طور پر بند ہوسکتی ہے جس سے ہلاکتوں اور نقصانات ہوسکتے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ برف باری اور بارشوں سے نمٹنے کیلئے عملی اور بروقت اقدامات اٹھائی جائیں جس سے عوام کو مشکلات نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں