لاہور (عکس آن لائن) بھارت کی پاکستان میں مداخلت پر مبنی ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم ‘ڈھائی چال’ رواں برس دسمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
فلم “ڈھائی چال” کو تین سال قبل 2019 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور امکان تھا کہ اسے 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کردیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا، مسلسل تاخیر کے بعد مارچ 2022 میں فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے جون 2022 میں ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا تھا۔
لیکن ایک بار پھر نامعلومات وجوہات کی بنا پر فلم ریلیز نہ ہوسکی تھی اور اب طویل تاخیر سے فلم کا نیا موشن پوسٹر ریلیز کرتے ہوئے اسے 8 دسمبر 2023 کو پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
نئے جاری ہونے والے موشن پوسٹر میں تصدیق کی گئی ہے کہ فلم کو 8 دسمبر 2023 کو سینماؤں میں پیش کردیا جائے گا۔