ولی عہد

ایکسپو 2030 میں کامیابی مملکت کے اہم عالمی کردار کی غماز ہے، ولی عہد

ریاض(عکس آن لائن)ایکسپو 2030 کی میزبانی میں ریاض کی کامیابی کے اعلان کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے زور دے کر کہاہے کہ ایکسپو 2030 کی میزبانی میں مملکت کی فتح سعودی عرب کے اہم اور محوری عالمی کردار کی عکاسی کرتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو بھی مبارکباد دی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ Expo 2030 کی میزبانی کے لیے مملکت کی فتح اس کے اہم ، کلیدی کردار اور اس پر حاصل بین الاقوامی اعتماد کے استحکام کی غماز ہے۔یہ پیش رفت ممتاز ترین بین الاقوامی فورمز کی میزبانی کے لیے ایک مثالی منزل بناتی ہے اور ان میں ایکسپوبھی اہم عالمی ایونٹ ہے جس کی میزبانی کے لیے سعودی عرب پر عالمی برادری کی طرف سے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں