لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ اوور لوڈنگ کا ناسور ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہا ہے، ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر فوری عملدرآمد کروایاجائے اور اوورلوڈنگ پر سختی سے پابندی عائد کی جائے،ہم اپنے ڈرائیور روڈ پر قربان نہیں کر سکتے اور نہ ہی ہم عوام کے قاتل بن سکتے ہیں۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ںحاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ گڈز ٹرانسپورٹرز پر امن اور کام سے کام رکھنے والے لوگ ہیں ہمیں امن کا دامن چھوڑنے پر مجبور نہ کیاجائے، حکومت اور متعلقہ ادارے ہٹ دھرمی چھوڑ کر اپنی آئینی قانونی ذمہ داری پوری کر یں اوور لوڈنگ کا خاتمہ اور قانو ن پر عملدرآ مد کرائیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی بینکوں اور انٹرپرائزز کےدرمیان قرض کے معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 400 بلین یوآن ہو گئی
- آبنائے تائیوان میں امن کے تحفظ کی کلید ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونا ہے ،چینی وزارت خارجہ
- عالمی برادری کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے لیےتعمیری کردار ادا کرنا ہے،چین
- چین کی جانب سے زمین کے انحطاط سے نمٹنے میں کامیابی
- چین کے سیوےگاؤچنگ- دو 03 اور 04 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ