لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آپ نے انتخابات سے پہلے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر میں وزیراعظم بن گیا تو پاکستان میں قانون کی حکمرانی قائم ہو گی ،قوم نے آپ کی باتوں پر یقین کرکے آپ کو وزیراعظم بنا دیا لیکن آپ نے تو قوم سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیںکیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آپ کی حکومت کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملکی مفاد میں ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر عملدرآمد کروانے کا آرڈر جاری کیا جسے آپ کی حکومت نے کاغذ کا ٹکڑا سمجھ کر ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ،آپ عدالتی احکامات پر عمل کرنے اور ملکی مفادات کی باتیں کیا کرتے تھے ،اوور لوڈنگ کا ناسور ملکی معیشت کو تباہ کر رہا ہے ،ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر عملدرآمد ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں ہے ، ہم آپ کو قانون کی حکمرانی قائم کرنے والا وعدہ یاد کراتے رہیں گے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- روس یوکرین تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے اعظم
- ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یکجہتی اور تعاون ہے،چینی نمائندہ
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب