ریلی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ چوہدری علی اکبر بھنڈر کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر حیدر خاں ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ ورکاں انسپکٹر محمد امجد کھوکھر، تحصیلدار محمد خان چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کنور عثمان سعید خاں میاں رضوان راشد اشرف تحریک انصاف کے راہنماءہمایوں اکبر سرکاری افسران انجمن تاجراں صحافیوں سول سوسائٹی اور طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاءنے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اور انڈین فوجیوں کی بربریت کے خلاف نعرے درج تھے شرکاءنے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ریلی دفتر میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی تحصیل آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اور باطل بے پناہ طاقت رکھنے کے باوجود شکست سے دو چار ہوا ہے اس لئے کشمیر کی آزادی کے لئے کشمیری بھائیوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انشاءاللہ کشمیری جلد آزاد فضا میں سانس لینگے پوری پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انہوں نے کہا کہ اقوام عالم بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ختم اور بھارت کے کشمیریوں پر مسلسل ڈھائے جانے والے شرم ناک مظالم بند کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں