ننکانہ صاحب

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب کی زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے اجلاس

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )کورونا وائرس کے حوالے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) محمد عثمان خالد نے کی اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی

اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) محمد عثمان خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہے،کورونا وائرس کے خاتمے،پھیلاﺅاور عوام الناس کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کے سرکاری دفاتروں، لاری اڈوں، بازاروں،پٹرول پمپوں ،ریلوے اسٹیشن و دیگر جگہوں پر کلورین سپرے کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تمام ادارے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور بہت جلد پاکستان سے کورونا وائرس کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا

انہوں نے کہا کہ عوام الناس محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائر س کے پیش نظر ضلع بھر کے شہروں ،چوکوں،سرکاری دفاتروں،بازاروں، چوراہوں ودیگر اہم جگہوں پر پانی کے ٹینک اور صابن رکھے گئے ہیں عوام الناس کو چاہیے کہ باربار اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھویں اور اپنے ہاتھو ں پر ہینڈ سینٹائزر کا استعمال لازمی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں