اسلام آباد (عکس آن لائن)ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق کوالیفائر اور ایلیمنٹر ون سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے،ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا،ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا۔
![ابوظہبی](https://akks.pk/wp-content/uploads/2021/06/Peshawar-zalmi1-1-640x320.jpg)