ملتان سلطانز اور لاہور قلندر

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے درمیان میچ کل کھیلاجائے گا

اسلام آباد (عکس آن لائن)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے درمیان میچ ہفتہ پندرہ مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجا ئیگا ،میچ بغیر شائقین کے کھیلا جائیگا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومتِ پنجاب کی سفارش پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے لاہور میں شیڈول بقیہ میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بند دروازوں میں منعقد کروانے کا اعلان کیا تھااس فیصلے کا اطلاق پی سی بی سے منظور شدہ کمرشل پارٹنرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر سروس فراہم کرنے والے افراد پر نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے اہلخانہ کو بھی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کی اجازت ہوگی۔شیڈول کے مطابق (آج)پندرہ مارچ کو ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بوقت دوپہر 2 بجے ہوگا ۔ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق سترہ مارچ کو پہلا سیمی فائنل (1 بمقابلہ 4) بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہورجبکہ دوسرا سیمی فائنل (2 بمقابلہ 3)بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائیگا ۔ فائنل اٹھارہ مارچ کو شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں