کراچی(عکس آن لائن) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے سندھ بھر کی جامعات کو گرانٹ جاری کر دی۔ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے مطابق سندھ بھر کی جامعات کو 4 ارب 39کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کردی گئی ہے
، گرانٹ مالی سال 23-24کے سیکنڈ کوارٹر کی مد میں جاری کی گئی۔ایچ ای سی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کو 43کروڑ، جامعہ کراچی کو 51کروڑ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو 19کروڑ روپے جاری کیے گئے۔اس کے علاوہ ڈا یونیورسٹی کو 89کروڑ،داد یونیورسٹی کو 27کروڑ جبکہ این ای ڈی کو 28 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔