اسلام آبا د(عکس آن لائن)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ ایوان ِصدر کو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دینگے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عارف علوی کو عمران خان کی ہدایات پر چلنا ہے تو صدارتی منصب چھوڑ دیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عارف علوی کو عمران نیازی کی ملازمت کرنی ہے تو مستعفی ہوکرجیل بھرو تحریک کا حصہ بن جائیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عارف علوی الیکشن کمیشن کی آئینی خود مختاری سے چھڑ چھاڑ نہ کریں۔ شازیہ مری نے کہاکہ ادارے سیاست سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں، انہیں سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ نیوز اینڈ نیو میڈیا سینٹر کی جانب سے 2025 کے اختراعی پروگرامز کی فہرست کا اجرا
- سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو دنیا بھر میں پیش کی جا رہی ہے
- چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” کینیا کی خصوصی تقریب کا نیروبی میں انعقاد
- چائنا میڈیا گروپ ” اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” خصوصی تقریب کا میڈرڈ میں انعقاد
- ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ