لاہور(عکس آن لائن) نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ ایوارڈ سے آ پ کی حوصلہ افزائی اور مزید لگن سے کام کرنے کی خواہش پیدا ہوتی ہے ، میری تجویز ہے کہ اب سینئرز کی بجائے نئے آنے والوں کو زیادہ ایوارڈز ملنے چاہئیں تاکہ ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہو سکے ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ مجھے اپنے کیرئیر میں اتنے ایوارڈز مل چکے ہیں کہ ان کی تعداد کا بھی صحیح طرح سے علم نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ مجھے جب بھی ایوارڈ ملا مجھے فخر محسوس ہوا ۔ کیرئیر کے آغاز میں جب ایوارڈ ز ملتا تھا تو مزید جذبے او رلگن سے کام کرنے کی خواہش ہوتی تھی اس لئے میری تجویز ہے کہ اب سینئرز کی بجائے نئے آنے والوں کو زیادہ ایوارڈز دئیے جائیں تاکہ وہ زیادہ محنت کریں او راپنا نام او رمقام بنائیں۔