کراچی(عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی ایوارڈز اپنے نام کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کیلئے باعث فخر بنیں۔انہوں نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام میں پی سی بی ایوارڈز جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ ایوارڈ کیلئے نامزاد کھلاڑیوں کا بھی حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ کیلئے نامزدگی بھی ایک بڑی کامیابی ہے اور آپ کی بہترین پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ اپنی پرفارمنس پر اسی طرح قائم رہیں اور ملک کو اور شائقین کرکٹ کو 2021 اور اس کے بعد بھی باعث فخربنائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی ایوارڈز کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فواد عالم اور ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی وزارت خا رجہ کی کرا چی میں ہو نے والے دہشت گرد حملے کی مذمت
- چین، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار کانفرنس کا انعقاد
- فلسطین اسرائیل حالیہ تنازعہ کا ایک سال مکمل
- چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قیمت میں 13.1 فیصد اضافہ
- چینی نا ئب وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی وفد کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت