پاکستان سپر لیگ

این سی او سی کی اجازت کے بعد پی ایس ایل کے ٹکٹ فروخت ہونگے

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کیلئے این سی او سی نیاجازت دی تو ٹکٹوں کی سیل شروع ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل میں محدود شائقین کو اسٹیدیم آنے کی اجازت ہوگی، ٹکٹس کی فروخت کیلئے مختلف کمپنیوں سیابتدائی بات چیت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ محدود شائقین کی اجازت کیلئے پی سی بی نی این سی او سی کو خط لکھا تھا جس کے بعد اگر اجازت ملتی ہے تو ٹکٹوں کی سیل شروع ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل سکس 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں