اسلام آباد (عکس آن لائن ) اسلام آباد میں منعقدہ این سی او سی اجلاس میں کورونا کے ملک بھر میں تیزی سے پھیلاو پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، وبا پر قابو پانے کیلئے لاک ڈاون مزید سخت کرنے پر غور، صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔ دوسری جانب کورونا کی صورت حال دن بدن خراب ہونے کے سبب پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں لاک ڈان کا عندیہ دے دیا۔ لاہور کے مزید 27 اور فیصل آباد کے انیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔