اسد عمر

این سی اوسی کا مویشی منڈیوں کے انتظام اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے پر زور، اسد عمر

اسلام آباد(عکس آن لائن) این سی اوسی نے مویشی منڈیوں کے انتظام اور خاص کر حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے

پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیس ماسک اور حفاظتی تدابیر پر عمل ہی کرونا سے بچاؤ کا طریقہ ہے،

عوام کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،عیدالاضحی پر کسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤ میں

اضافہ کر سکتی ہے،احتیاط میں کمی سے وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت

این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزئیے

پر غور کیا گیا ۔فورم نے مویشی منڈیوں کے انتظام اور خاص کر حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ فیس ماسک اور حفاظتی تدابیر پر عمل ہی کرونا سے بچاؤ کا طریقہ ہے،

عوام کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، عیدالاضحی پر کسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ

کر سکتی ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ تمام صوبے اس بات کو یقینی بنائیں کہ حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد

ہو ا،خاص کر مویشی منڈیوں کے انعقاد میں تمام حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔وفاقی وزیر اسد عمر

نے کہاکہ جون 1 سے 15 اوسط ٹیسٹ 23403 اور جولائی 1 سے 15 اوسط ٹیسٹ 22969 کئے گئے، جون 1 سے

15 اوسط کرونا کیس 5056 اور جولائی 1 سے 15 اوسط کیس 3097 ریکارڈ ہوئے،مریضوں میں کمی عوام کے

حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کے لے کیے گے اقدامات کا نتیجہ ہے ٹیسٹ میں کمی کی وجہ سے نہیں،

احتیاط میں کمی سے وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں