امتحانات اور ٹیسٹ

این سی اوسی نے پیشہ ورانہ امتحانات اور ٹیسٹ کی مشروط اجازت دے دی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) این سی اوسی نے پیشہ ورانہ امتحانات اور ٹیسٹ کی مشروط اجازت دے دی، شفقت محمود نے کہا مہربانی فرما کر وفاقی وزارت تعلیم کے سیکریٹری کے پاس تمام تفصیل جمع کروائی جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے امتحانات کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا کہ این سی او سی نے پیشہ وارانہ امتحانات اور ٹیسٹ لینے کی اجازت دی ہے ،

برائے کرم امتحانات کی اجازت لینے کےلئے وزارت تعلیم سے رجوع کیا جائے ، درخواست میں امتحانی مراکز،طلباکی تعداداورایس اوپیزکی تفصیل دی جائے، اگر تمام انتظامات اطمینان بخش پائے گئے تو فوری طور پر اجازت دیدی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں