مریم نواز

این اے 249 کی انتخابی مہم،مریم نواز 24 اپریل کو تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی

اسلام آباد(عکس آن لائن) مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز 24 اپریل کو تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی۔ مریم نواز این اے 249 کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی،پی ڈی ایم ٹوٹنے کے بعد سندھ میں مریم نواز کا یہ پہلا پاور شو ہو گا۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز 24 اپریل کو تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گی ۔

کراچی میں این اے 249 کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی ۔دورہ کراچی کے لیے مسلم لیگ ن کراچی نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم ٹوٹنے کے بعد سندھ میں مریم نواز کا یہ پہلا پاور شو ہو گا ۔ تین روزہ دورے میں مریم نواز،ریلیوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کریں گی۔ کراچی ایئرپورٹ سے مریم نواز کو ریلی کے ہمراہ شہر لے جایا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں